دنیاپور ( نامہ نگار) عوام کی مشکلات کا حل عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے لودھراں خانیوال سپر ہائی وے میں دنیاپور کے چوکوں اور یو ٹرنز کی ناقص ڈیزائننگ انجینئرنگ کے شعبے کی غلطی ہے جس کا حل جلد نکالا جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے جنرل منیجراین ایچ اے ساوتھ پنجاب منظور احمد ارباب کے ہمراہ سپر ہائی وے پر شہر کے لئے بنائے گئے کراسنگ سرکلز اور یو ٹرنز کے تفصیلی معائنے کے بعد ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہروڑ چوک، میلسی چوک اور دوکوٹہ چوک میں کراسنگ کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مناسب مقامات پر یوٹرنز نہ ہونے سے حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے ساوتھ پنجاب نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی دلائی کہ ایک ہفتے کے اندر اس کا حل نکال لیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد زاہد شاکر قریشی، میاں محمد اکبر ایڈووکیٹ، راؤعمرجاوید ایڈووکیٹ، کنور خلیل احمد اور چوہدری جاوید اقبال وڑائچ بھی موجود تھے ۔
دنیا پور‘ چوکوں اور یوٹرنز کی ناقص ڈیزائننگ شعبہ انجینئرنگ کی غلطی‘ جلد حل نکالا جائے
Dec 18, 2019