جنوب مغربی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کاامکان

Dec 18, 2019 | 16:38

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور اس دوران جنوب مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ منفی 8، ہنزہ منفی 7، پاراچنار، کالام، گلگت منفی 5، قلات، راولاکوٹ منفی 3، مالم جبہ منفی 2، مری اور بونجی میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں