مسلم امہ کا اتحاد اس وقت اہم ترین ضرورت ہے اور وزیر اعظم مسلم ممالک کو اکھٹا کرنا چاہتے ہیں, حکومت کو ریاست کا مفاد مقدم ہے: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Dec 18, 2019 | 21:43

ویب ڈیسک

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کا مفاد مقدم ہے اور ہم نے ہر حال میں قانون کے ساتھ  ہی کھڑے ہونا ہے۔  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی کو عدالتی فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ہماری قانونی ٹیم پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر ترجیحات کو دیکھے گی جس کے بعد ہی حکومت موقف سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا مفاد ہمیں ہر حال میں مقدم ہے اور ہم نے ہر حال میں قانون کیساتھ ہی کھڑے ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی گئیں تاہم وزیر اعظم نے اپنا دورہ منسوخ ہونے پر کور کمیٹی کو محرکات سے آگاہ کر دیا۔ مسلم امہ کا اتحاد اس وقت اہم ترین ضرورت ہے اور وزیر اعظم مسلم ممالک کو اکھٹا کرنا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے مفادات کے ساتھ کھڑا ہونا نہیں چاہتا، پاکستان امہ کے مفاد اور ہم آہنگی کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے اور اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے تاہم وزیر اعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو مسئلے کے حل کا دوبارہ ٹاسک دیا ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے.

مزیدخبریں