ممبئی (نیٹ نیوز) اتر پردیش پولیس نے بھارتی فوج کے کرنل کو دوست کی بیوی سے زیادتی کرنے پرگرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں بھارتی فوج کے کرنل نیرج گھیہلوٹ نے اپنے دوست اور اس کی بیوی کو آفیسرز میس میں کھانے پر مدعو کیا جہاں کرنل نے دوست کو نشہ آور شربت پلاکر بیہوش کیا اور پھر دوست کی بیگم کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ مزاحمت پر کرنل نے تشدد بھی کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی کا تعلق روس سے ہے اور وہ 10 سال سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرنل کو گرفتار کرلیا۔