لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں سرکاری نرخنامہ کے مطابق گزشتہ روز ادرک 10 روپے اضافہ سے 720 روپے کلو ہو گیا۔ تاہم پرچون سطح پر ادرک کی قیمت 1000روپے فی کلو تک رہی۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق چنا سیاہ کی فی کلو قیمت 120 روپے، دال چنا کی 116 روپے، مونگ ثابت کی 190 روپے دال مونگ کی 180 روپے، ماش ثابت کی 195 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 220 سے 240 روپے، مسور ثابت غیر ملکی کی 125 روپے اور دال مسور غیر ملکی 140 روپے فی کلو رہی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں گزشتہ روز بھی بلند سطح پر رہیں۔ 16 کلو کے کنستر کی کم ازکم قیمت 3600 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3810 روپے رہی۔ سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں نے بتایا ہے کہ مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں رسد بڑھ جانے کے بعد کمی آئی ہے۔ تاہم ماڈل بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہوئے جبکہ گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔