کامونکے (نامہ نگار) سٹی پولیس نے سابق ناظم کے بیٹے کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے تین ڈاکوؤں، ذہنی معذور دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سوتیلے باپ اور قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس پی صدر گوجرانوالہ تصور اقبال نے سرکل ایس ڈی پی او عامر ملک اور ایس ایچ او سٹی ندیم خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ناظم امانت منہاس کے بیٹے سکندر کو چند روز قبل رضوان، غلام مصطفیٰ اور شفیق نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا جبکہ ذہنی معذور اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے سوتیلے باپ فلک شیر سکنہ گوجرانوالہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ بدنام زمانہ اشتہاری ملزم انور عرف انونائی نے بھی ایک نوجوان کو قتل کیا تھا۔ تمام ملزموں کو گرفتارکر لیا ہے۔ جبکہ ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا ہے، ایس پی تصور اقبال نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
کامونکے: 3 ڈاکوؤں سمیت قتل کے 4 ملزم اور ذہنی معذور بیٹی سے زیادتی کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار
Dec 18, 2020