تعلیمی سرگرمیاں بحال کرانے کیلئے پرائیویٹ  سکولز مالکان کا دھرنا

Dec 18, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف پرائیویٹ سکول مالکان کی تنظیموں نے مال روڈ پر احتجاج کیا۔ پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہری گھنٹوں خوار ہوتے رہے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز جی پی او چوک سے ہوا اور ہائیکورٹ چوک میں دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے مالکان اور تنظیم کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کو فوری طور پر کھولا جائے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

مزیدخبریں