راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم علی خان نے جمعرات کے روزجوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے ریکارڈ روم اور جوڈیشل کمپلیکس میں خواتین ججوں اور سٹاف کیلئے بنائے گئے ڈے کیئر سینٹر کا بھی افتتاح کیاجوڈیشل کمپلیکس آمد پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاویدنے چیف جسٹس کا استقبال کیا اس موقع پر ضلعی عدالتوں کے تمام ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججوں اور سول ججوں کے علاوہ لا افسران اور دیگر عدالتی حکام بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال سیال اور سول جج دانش مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان خواتین ججز اور ملازمین کے لیے ڈے کئیر کا افتتاح کیاراولپنڈی میں 160 سال کا ریکارڈ بھی محفوط ہے جس کے لئے باقاعدہ ریکارڈ روم قائم کر دیا گیا ہے ریکارڈ روم میں1860 سے اب تک تمام ریکارڈ کو محفوظ کیا گیاہے اور آئندہ ہمارے پاس ریکارڈ جدید طریقوں میں محفوظ رہے گااب تک تمام مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے مقدمات کا ریکارڈ اعلی عدلیہ کو آن لائن فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اب پنجاب بھر میں راولپنڈی طرز پر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ۔