لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کیلئے دو سال بعد وردیوں کی خریداری کی حتمی اجازت دے دی گئی ہے، کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کے سیمپلز کی ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پنجاب پولیس کو 2 لاکھ 75 ہزار وردیاں فراہم کی جائیں گی۔ وردی کے لئے کپڑا، رنگ اور مضبوطی کی لیب رپورٹ کے بعد سیمپلز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے لیب رپورٹ کے بعد یونیفارم تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے پہلے ایک دفعہ سیمپلز کو معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا تھا۔ رواں سال پنجاب پولیس کی یونیفارم کیلئے 55 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ کنٹریکٹ کے مطابق ملازمین کیلئے ایک یونیفارم 2 ہزار 15 روپے میں پڑے گا۔ آئی جی پنجاب نے جون تک یونیفارم کی سپلائی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی طور پر زیادہ نفری والے اضلاع میں یونیفارم دی جائے گی۔
پولیس کیلئے 2 سال بعد 2 لاکھ 75 ہزار یونیفارم خریداری کی اجازت
Dec 18, 2020