اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز صاحب نے معیشت، آٹا، چینی، بجلی اور ایل این جی چوروں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمت عملی تیار کی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر شبلی فراز صاحب پر وار کرتے ہوئے کہاکے معیشت، آٹا، چینی، بجلی اور ایل این جی چوروں کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمت عملی تیار کی۔