کرپشن کیس میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد 

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور جیکب آباد ہائی وے کرپشن کیسز میں مشیر جیل خانہ جات سندھ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اعجاز جاکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جس پر عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ عبوری ضمانت بھی مسترد کردی۔دوران سماعت وکیل مشیر جیل خانہ جات نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنایا گیاہے، سیاسی مخالفین کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی۔جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مشیر جیل خانہ جات سندھ کے خلاف ہائی وے جیکب آباد اور زائد اثاثے بنانے کی انکوائری چل رہی ہے، ان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔ نیب کے مطابق اعجازحسین جاکھرانی کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن