ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑا ڈیرہ غازی خان کو حکم دیا ہے کہ وہ خاتون کے بیٹے کو 21 دسمبر تک بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی شہری کو بنا کسی مقدمہ یا بنا گرفتاری کے اندراج کے حراست میں رکھنا غیر قانونی عمل ہے۔پولیس خاتون کے گرفتار ہونے والے بیٹے سے متعلق مکمل رپورٹ بھی پیش کریں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں سلمی مائی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بیٹے کو پولیس نے 30 اکتوبر کو چھاپہ مارکر گرفتار کیا اب گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔