پاکستان کے ممتاز محقق مصنف ، تجزیہ نگار اور سابق وزیر مملکت قیوم نظامی کی نئی کتاب ’’معاملاتِ ریاست مدینہ‘‘ مارکیٹ میں آ گئی ہے۔ موضوع کے اعتبار سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے جو مدینہ کی فلاحی ریاست کے مختلف ادوار اور ریاستی پہلوئوں کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ گڈ گورننس ، بنیادی انسانی حقوق ، مدنی اخلاقیات ، عدل و انصاف ، سول فوجی افسران ، مدینہ اکنامکس اور یکساں احتساب اس کتاب کے اہم موضوعات ہیں۔ سرکار دو عالمؐ کے بعد خلفائے راشدین نے کس طرح اس ریاست کو دنیا کی عظیم فلاحی اور بڑی طاقت بنایا عدل و انصاف اور احسان کو فروغ دیا۔ فلاحی ریاست کے قیام میں یقین محکم رکھنے والے ان الوالعزم شخصیات کے کارناموں ان کی سیرت اور اصلاحات کے تذکرے نے اس کتاب کو چار چاند لگا دئیے ہیں اس کتاب سے استفادہ کر کے عوام کا شعور بیدار ہوسکتا ہے۔ قیوم نظامی کی کتب معاملات رسولؐ، معاملات انسان اور قرآن ، معاملات اولیا و صوفیاء کے بعد معاملات ریاست مدینہ بھی قارئین کے لیے ایک بہترین معلوماتی تحفہ ہے جس سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے اس کتاب کو ہر گھراور لائبریری میں ہونا چاہئے۔ جسے پڑھ کر ریاست مدینہ کے قیام کی خواہش تیز ہوتی ہے۔ یہ کتاب جہانگیر بکس لاہور نے شائع کی ہے۔ سادہ کاغذ پر خوبصورت سرورق کے ساتھ 375 صفحات پر شائع ہونے اس کتاب کی قیمت صرف 400 روپے ہے۔ عام شخص بھی اسے خرید کرپڑھ سکتا ہے۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)