لندن: اس سال کووڈ 19 وبا کی باعث سینیٹائزر کی اہمیت روز افزوں بڑھی ہے۔ لیکن ہر جگہ سینی ٹائزر کی بوتل لے جانا بہت آسان نہیں ہے۔ اس کا حل اب اسپرے کیئر بینڈ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو ایک گھڑی نما آلہ ہے اور بٹن دبانے پر پھوار خارج کرکے ہاتھوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کر دیتا ہے۔جس طرح اسپائیڈر میں اپنے ہاتھوں سے جال پھینکتا ہے عین اسی طرح اب کلائی سے سینیٹائزر کا اسپرے خارج ہوتا ہے۔ صرف ایک مرتبہ چھونے سے کلائی میں بندھا ڈسپنسر سینی ٹائزر کی پھوار پھینکتا ہے اور آپ کے ہاتھوں اور اطراف کے مقامات کو جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔ایک مرتبہ بٹن دبانے پر یہ آلہ جراثیم کش مائع کی اتنی بڑی مقدار خارج کرتا ہے جو 5 انچ لمبی اور ڈھائی انچ کے فاصلے تک پھیل کر اس جگہ کو وائرس اور جراثیم سے پاک بنادیتی ہے۔ لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسپرے بہت ہی باریک پھوارخارج کرتا ہے۔
اب سینیٹائزراسپرے، کلائی پر پہنئے
Dec 18, 2020