ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بکرے چوری کرنے والے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بکرے چوری کرکے کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا گیا جن کی مدعی نے نشاندہی کی تھی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ریلوے کینٹ نے ملزمان سعد اور عابد ہزارہ کے خلاف 13 دسمبر کو اسٹیشن کے علاقے سے بکرے چوری کرنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔