حکمران ملک چلانے کی بجائے  ساری قوت اپوزیشن کو کچلنے  پر صرف کر رہے ہیں : اﷲ نواز جوتہ 

Dec 18, 2020

سرائے سدھو(نامہ نگار) سلیکٹڈ حکمران ملک کو عملاََ آئی ایم ایف کے حوالے کرچکے ہیں، داخلی و خار جی پالیسیوں میں ناکامی سے ملک اقوام عالم میں تنہائی کا شکا ر ہو چکا ہے، سلیکٹڈ حکمران ملک چلانے کی بجائے ساری قو ت اپو زیشن کو کچلنے پرصرف کررہے ہیں،حکمرانوں کے رہتے ملکی سلامتی خطرے میں رہے گی،ان خیالا ت کا اظہارجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء  مہر حاجی اللہ نوا ز جوتہ نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔

مزیدخبریں