مذاکرات کا ہونا ضروری،افغان امن عمل خاص مرحلے میں داخل:عبداللہ عبداللہ

Dec 18, 2020

کابل (نیٹ نیوز) قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ، عبد اللہ عبد اللہ نے جمعرات کو کابل میں افغان امن عمل مذاکرات سے متعلق خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل ایک خاص مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ عبداللہ نے کہاہمارے لئے یہ ضروری تھا کہ مذاکرات کا آغاز ہو،  مذاکراتی ٹیم انتہائی متحد انداز میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی سخت محنت سے مدد ملی ہے۔ عبد اللہ نے کہا امید کہ مذاکرات کا دوسرا دور وقت پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے ورکنگ گروپس نے پچھلے ہفتے مذاکرات کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے3 ملاقاتیں کیں۔دونوں فریق 5 جنوری کو دوحہ میں اپنی ملاقاتیں دوبارہ شروع کریں گے۔

مزیدخبریں