ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی قوتوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ 2015ء میں طے پانے والی ڈیل کی شرائط پر عمل پیرا رہے اور اب تک کی گئی خلاف ورزیوں کی تلافی کے لیے کام کرے۔ یہ پیش رفت ویانا میں ہونے والے آن لائن اجلاس میں سامنے آئی۔ جس میں ایران کے علاوہ جرمنی، فرانس، روس، چین اور برطانیہ کے نمائندگان شامل تھے۔ تین یورپی فریقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ میں قیادت کی منتقلی کے بعد حالات بہتر ہوں گے اور اس کے بعد ممکنہ طور پر امریکہ پھر سے اس ڈیل کا حصہ بن سکتا ہے۔ میٹنگ مینز یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بقیہ معاملات طے کرنے کے لیے وزارتی سطح کا ایک اجلاس اکیس دسمبر کو منعقد ہو گا۔
ایران کیساتھ جوہری ڈیل بچانے کیلئے عالمی قوتوں کی سفارتی کوششیں تیز
Dec 18, 2020