راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سقوط ڈھاکہ،سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات ہیں،عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہوگا ہم نے غلطیوں سے کیا سبق سیکھا؟۔ان خیالات کااظہارقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 16دسمبر کے حوالے سے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہا سقوط ڈھاکہ کو 5دہائیاں بیتنے کو ہیں جب پاکستان دو لخت ہوا، چھ سال قبل اسی روز پشاور میں سنگدل دہشتگردوں نے ایسا گھنائونا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس میں سکول میں مشغول تعلیم بچوں سمیت 140سے زائد افرادکو بے دردی سے شہید کر دیا،زندہ قومیں تاریخ اور تلخ حقائق سے سبق سیکھتی ہیں،سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے ان انتہائی المناک سانحات میں سے ایک اندوہناک واقعہ ہے ۔