راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی کے سامنے ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں زخمیوں کی غیر معمولی خدمت اور دیکھ بھال کرنے والے کانسٹیبل کو سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے تعریفی سند اور نقد انعامات دئے کانسٹیبل شاہد منظور نے تین روزقبل گنجمنڈی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں زخمی شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیاکانسٹیبل نے وقوعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت دھماکے میں زخمی ہونے والے میاں بیوی اور اُن کے تین بچوں کو ہسپتال پہنچایاکانسٹیبل شاہد منظور تھانہ گنجمنڈی میں جنرل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے جس نے اپنی ڈیوٹی کے دوران خدمت خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں زخمیوں کی غیر معمولی خدمت پر کانسٹیبل شاہد منظور کیلئے تعریفی سند اور نقد انعامات
Dec 18, 2020