سول سرونٹس رائٹس پر کمپرومائز ہوگا نہ پمس کو پرائیویٹ ہونے دینگے، ڈاکٹر اسفند یار

Dec 18, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب نے ہمیں ہڑتالی ملازمین کہہ کر پکارا ہم سول سرونٹس ملازمین ہڑتالی نہیں ہیں ہم تو کرونا ، دہشت گردی اور قدرتی سانحات کے خلاف لڑنے والے صف اول کے جنگجو ہیں۔ اگر آپ اصلاحات لانا چاہتے ہیں تو لائیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں لیکن پمز کا اسٹیٹس تبدیل کئے بغیر بھی ایسا ممکن ہے کیونکہ 1973 کے سول سرونٹس قانون میںجزا وسزا کے سخت قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سول سرونٹس رائٹس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے نہ ادارے پرائیویٹ کوہونے دینگے اگر آپ سمجھتے یں کہ آپ اور آپ کے مشیر درست ہیں تو کہیں پر بھی کسی بھی چینل پر بھی ہم سے مناظرہ کرلیںمزید یہ استدعا کرتے ہیں کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مسیحا ہیں کرونا وباء کے پیش نظر اس آرڈیننس کو ختم کریں اور ہمیں اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیں ہم اور اس قوم پر احسان کریں اور اچھے اداروں کو تباہی سے بچانے میںہماری مدد کریں۔

مزیدخبریں