بیول (نامہ نگار) بیول کے نواحی علاقہ تھتھی میں چوہدری فاروق کے گھرنامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھرکا صفایاکرگے چوروں نے طلائی زیورات اور نقدی کے ساتھ ساتھ الیکٹرونکس اشیاء بھی چرا لی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر آگی لیکن نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کیا جبکہ اس سے کچھ دن قبل قاضیاں اور اسلام پورہ میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں اور گزشتہ کچھ ماہ میں بیول ،حبیب چوک،قاضیاں،اسلامپورہ اوردیگرعلاقوںمیں درجنوں چوری ، ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس خواب خرگوش کے مزلے لینے میںمصروف ہے عوامی وسماجی حلقوںنے پولیس کے اعلی حکام سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
علاقہ تھتھی میں چورگھرکا صفایا کرگئے ، عوام عدم تحفظ کا شکار
Dec 18, 2020