گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیاں ملک وقوم کی فلاح و بہبود سے مربوط ہیں حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کو مختلف شعبہ زندگی میں بھرپور ریلیف میسر کیا جارہاہے جس سے عوام کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب برسراقتدارآئی تو ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا بیرونی قرضوں کے بوجھ سے ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی مگر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگررہنمائوں نے انتھک محنت اور بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے ۔
حکومت نے انتھک محنت سے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا: شہزادہ خان
Dec 18, 2020