کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرینری ڈپارٹمنٹ نے ضلع غربی میں اورنگی ٹائون کے مختلف مقامات پر غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 285 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرلیا جسے بعدازاں جانوروں کی خوراک کے لئے چڑیا گھر بھجوا دیا گیا، یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایات کی تعمیل میں کی گئی جس میں ویٹرنری ڈپارٹمنٹ سے کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے اور ویٹرنری ڈپارٹمنٹ مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر نگرانی کا نظام قائم کرے تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی نے غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت میں ملوث افراد سے کہا ہے کہ وہ اس غیرقانونی عمل سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی
Dec 18, 2020