کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 18دسمبر کو(آج) دوروزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے،صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ حیدرآباد وسانگھڑ اضلاع میں دعوتی،تنظیمی وعوامی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ ضلع سانگھڑ کے سابق امیر عبدالعزیز غوری اور حیدرآباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی ،نامور ادیب ڈاکٹر عابد لغارکے لواحقین سے تعزیت ومیڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔وہ تعزیتی اجتماع،اجتماع ارکان اور 19دسمبر کو حیدرآباد میں منعقدہ علماء ومشائخ کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت وخطاب کریں گے۔