پلاسٹک بیگ کے استعمال پر 5 سے 20 ہزار جرمانہ، دکانیں سیل کردی جائیں: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے پولی تھین بیگز استعمال کرنے پر 5 سے 20 ہزار روپے جرمانے کرنے اور دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ماحولیاتی کمشن کی رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 2 ہزار 341 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا۔ 1ہزار 373 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ دھواں دینے والی 10 ہزار739 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے کہاکہ پولی تھین بیگز استعمال کرنیوالوں کو پہلے وارننگ نوٹسز جاری ہوں گے اور کارروائی اس کے بعد کی جائے۔ عدالت نے نیا پاکستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریور راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانی کے تحفظ کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن