کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود این آر او مانگنا چاہتے ہیں۔ عمرن خان استعفیٰ دیں اور نئے الیکشن کرائے جائیں۔ الیکشن کمشن حکومت کا مواخذہ کرے۔ صدارتی آرڈیننس سے بھی آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔