لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے منی لانڈرنگ سمیت مختلف کیسوں کی تفتیش کی۔ ایف ائی اے کی ٹیم تقریبا ایک گھنٹہ تک جیل میں موجود رہی جہاں وہ حمزہ شہباز شریف سے مختلف سوالوں کے جوابات پوچھتی رہی۔ اس کیساتھ ساتھ مختلف افراد سے حمزہ شہباز کے تعلقات کے متعلق بھی پوچھتے رہے۔ جیل ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیش کے دوران ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے 18سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی حمزہ شہباز کو دیا گیا اور سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی جس پر حمزہ شہباز کی جانب سے اپنی لیگل ٹیم سے مشورے کا وقت مانگتے ہوئے آئندہ تفتیش پر جوابات دینے کی یقین دہانی کرائی جس پر ایف آئی اے ٹیم جیل سے روانہ ہو گئی۔