ہاوسنگ فنانس سکیم کے دوررس نتائج برآمدہونگے:ناصر حمید خان‘کاشف شہزاد 

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف مینیجر کاشف شہزاد اور دیگر ماہرین نے حکومت پاکستان کی ہاوسنگ فنانس سکیم سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، یہ سکیم نہ صرف عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد دے گی بلکہ اس سے تعمیراتی شعبہ اور اس سے وابستہ صنعتیں بھی ترقی کریں گی۔ سید مظہر ارسلان، خواجہ نعمان احمد و دیگر ماہرین نے بھی سیشن سے خطاب کیا۔مقررین نے سکیم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے ویژن کیمطابق عوام کو نئے مکانات کی تعمیر و خریداری کے لیے سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان حکومت اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت دار ہے ۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے سکیم شروع کرنے پر حکومت پاکستان اور معاونت پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...