لاہور( کامرس رپورٹر )لاہورٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ریٹرنزفائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہ کر کے ملک کا نقصان کیا ہے، بھارت میں آبادی کے لحاظ سے گوشواروں کی شرح3.8فیصد اور پاکستان میں 1.02فیصد ہے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف پولیس کی طرز کاادارہ بننے کی کوشش کررہا ہے ،ریٹرنزفائلنگ جرمانے کے غیر قانونی نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جنہیں فی الفور واپس لیا جائے۔ٹیکس بار ممبران کی شکایات پر انہوںنے ٹیکس دہندگان کے اعتماد کوبحال کر نے کی بجائے انہیںخوفزدہ نہ کیا جائے۔کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کو ٹیکس ریلیف دئیے جا رہے ہیںلیکن ہمارے ہاں الٹی گنگابہہ رہی ہے۔
اور ایف بی آر جرمناے کے نوٹسز جاری کر کے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ سے دور کرنے کی کو شش کر رہا ہے ۔