لاہور (پ ر) آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ماورا پبلشرز 60 شاہراہ قائداعظم پر اردو اور انگلش کتابوں کے پبلشرز کی طرف سے اپک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیم کے نئے منتخب عہدیداران چیئرمین خالد شریف‘ صدر محمد عباس شاہ‘ جنرل سیکرٹری محمد عمران انجم اور سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالستار عاصم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر APGB کے چیئرمین خالد شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔اس وقت پاکستان میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لئے پبلک لائبریریوں میں بہتر کتابوں کے انتخاب کی اشد ضرورت ہے۔