گوجرانوالہ کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے پی ایچ اے عملہ کوشاں ہے:ایس اے حمید

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پی ایچ اے نے موسم بہار کی آمدکے پیش نظرگوجرانوالہ کے شہریوں کو خوبصورت صحت افزاء تفریح فراہم کرنے کیلئے پھولوں کی نمائش اور جشن بہاراں پروگرامز کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیںجو کہ اگلے سال ماہ فروری میں گلشن اقبال پارک میں منعقد کیے جائیں گے۔پی ایچ اے کی نرسری میں تیار کردہ میری گولڈ،ڈیلیا، پٹونیا ،جعفری سمیت مختلف اقسام کے20لاکھ سے زائد پھولوں کی پنیری کو شہر کی تمام پارکوں اور جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ،پسرور روڈ،کشمیر روڈ گرین بیلٹس اور اہم چوکوں چوراہوں میںبنائے گئے فلاور بیڈز پر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر رنگ برنگے پھول کھل کر شہریوں کو دلفریب اور خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے پی ایچ اے نرسری کے سرپرائزدورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے پی ایچ اے عملہ دن رات محنت کر رہا ہے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے پی ایچ اے سے تعاون کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...