زاہد محمودقاسمی کی خیال احمد کاسترو سے ملاقات

Dec 18, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار )چیئرمین مرکزی علماکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے میاں خیال احمد کاسترو اورمیاں آزاداحمد کاسترو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور صوبائی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ گلدستہ بھی پیش کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے کہا کہ اہل فیصل آباد کیلئے آپ کا وزیر بننا ایک بہت بڑی خوش خبری اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی وزارت کے دوران نہ صرف اپنے حلقے میں بلکہ پورے شہر میں تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کریںگے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ ریلیف کی منتظر عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

مزیدخبریں