گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کورونا کی آڑ میں صرف تعلیمی ادارے بند کرنے سے وباء میں کوئی فرق نہیںپڑا بلکہ دن بدن ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں ۔نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کی روشنی میں دنیا بھر میں تعلیمی ادارے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود کھلے رکھے جارہے ہیں ایسے میں حکومت پاکستان کی طرف سے تعلیمی ادارے بند کرنے سے کرونا وباء کے بڑھنے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تعلیمی ادارے بند کرنے سے کرونا وباء میں کوئی فرق نہیںپڑا: سجاد مسعود چشتی
Dec 18, 2020