وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک قوم ایک نصاب ، درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں کابینہ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی جو کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے یکساں نظام تعلیم کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں جماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی، اب امیر اور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا۔ یہ نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے، طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے اور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک قوم ایک نصاب ، درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔