سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ(ن) ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سو استعفے آئیں گے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی، مجھے نہیں معلوم کس نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی بات کی، جس نے بھی یہ بات کی اس نے پارٹی کی خدمت نہیں کی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والوں کوسوچنا چاہیے کہ وہ کدھر کھڑے ہیں ، مجھے تو وکٹ کی دونوں طرف کوئی کھیلتا نظر نہیں آتا، جس نے یہ بات کی وہ خود ہی کھیل رہا ہو گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے میں ہیں اگلے مرحلے میں لانگ مارچ اور استعفے آئینگے، ڈیڑھ سو استعفے آئیں گے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔
پی ڈی ایم استعفے دے کر گھر نہیں بیٹھے گی ، ایازصادق
Dec 18, 2020 | 13:47