شمال مشرقی امریکا کی ریاست ورجینیا اور نیوجرسی میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیز برفباری سے ورجینیا اور نیو جرسی میں 68 ہزار سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ 2 روز میں ایک ہزار 344 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔امریکی ریاستوں پنسلوانیا، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور نیویارک سمیت کئی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، نیوجرسی، نیویارک، پنسلوانیا میں 2 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں بڑا ہوسکتا ہے۔ مئیر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو برفانی طوفان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔