چینی خلائی جہاز کا کیپسول چاند سے چٹانوں کے نمونے لے کر واپس پہنچ گیا

 چین کاکہناہے کہ اس کے چاند پر بھیجے گئے خلائی جہاز کا کیپسول چاند سے چٹانوں کے ٹکڑے لے کر واپس پہنچ گیا ہے۔چین کے قومی خلائی ادارے کے مطابق اس کا غیر انسان بردار خلائی جہاز چانگے 5، اِنر منگولیا نیم خود مختار خطے میں اتر گیا ہے۔ خلائی جہاز 24 نومبر کو زمین سے روانہ ہوا اور یکم دسمبر کو چاند پر اترا تھا۔خلائی ادارے کا منصوبہ چاند کی سطح اور سطح کے نیچے کی چٹانوں کے تقریبا 2 کلوگرام نمونے لانے کا تھا۔چین قمری مشنز کو اپنے خلائی پروگرام کی کلید باور کرتا ہے۔ گزشتہ سال چین اپنے خلائی جہاز کو چاند کے عقبی حصے پر اتارنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

ای پیپر دی نیشن