کورونا وائرس سے اموات، امریکی انتظامیہ فائزرکے بعد اب دوسری امریکی ساختہ ویکسین ماڈرناکی منظوری دے گی

Dec 18, 2020 | 16:15

ویب ڈیسک

 امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر امریکی انتظامیہ فائزر کے بعد اب دوسری امریکی ساختہ ویکسین ماڈرناکی منظوری دے گی۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ میں فائزر کے بعد اب کورونا وائرس کے لئے ایک اور ویکسین ماڈرنا ہنگامی بنیادوں پر منظوری کے قریب ہے، ماڈرنا کی ویکسین کو بھی ماہرین کے ایک گروہ کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی نگراں ادارے ایف ڈی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ماڈرنا کی ویکسین کی منظوری کے لیے اقدامات جلد کر رہے ہیں۔ منظوری کے بعد کمپنی کو ویکسین کی لاکھوں خوراکیں بھیجنی ہوں گی۔ ملک میں فائزر کی ویکسین کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔ پوری دنیا کے مقابلے امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے اموات تین لاکھ سے تجاوز کر گئی تھیں۔ مشاورتی ٹیم کے 20 اراکین نے گزشتہ روز ماڈرناکی ویکسین کے فوائد پر اتفاق کیا تھا۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ76 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک تین لاکھ 18 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں