یوروپی یونین کرسمس کے فوری بعدکورونا وائرس ویکسینیشن کا آغاز کرے گی

یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لیئن نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کرسمس کے فوری بعد کورونا وائرس ویکسینیشن دینے کا آغاز کرئے گئی۔ چینی خبر رساں ادارے کےمطابق وان ڈیر لیئن نےکورونا وائرس ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے سے کیا جس میں کہا گیا تھا کہ راوں ماہ کرسمس کے فوری بعد 27 ، 28 اور 29 دسمبر کو یورپی یونین میں کورونا وائرس  ویکسینیشن کاآغاز کیا جائے گا۔یورپی کمیشن کی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینیشن دینے کا فیصلہ یوروپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کے ذریعہ جرمن کمپنی بائیو ٹیک اور امریکہ کی فائزر کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کے بارے میں ایک اجلاس کے دو دن بعد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن