بائیکیا اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین معاہدہ


کراچی(کامرس رپورٹر) موٹر سائیکل حادثات کی شرح میں اضافے اور ملک میں روڈ سیفٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر،ملک میں سواری کی سہولت فراہم کرنے والی معروف کمپنی بائیکیا اپنے تمام کسٹمرز کو اپنی سروس کے استعمال کے دوران پیش آنے والے حادثات کی صورت میں انشورنس کوریج کی سہولت پیش کر رہا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گاڑی کے مقابلے میں بائیک کے حادثات کا امکان پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے، جس سے سوار اور مسافر جان لیوا زخموں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ با ئیکیا کی جانب سے اسٹیٹ لائف آف پاکستان کے ساتھ شراکت میں پیش کردہ انشورنس، ہسپتال کے اخراجات، زخمیوں کے علاج اور انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت میں سوگوار خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرتی ہے۔بائیکیا کسٹمرز کے پاس اب یہ اختیار ہے کہ وہ ہر بائیک ٹیکسی ٹرپ پر معمولی رقم ادا کر کے کسی حادثے کے نتیجے  میں اسپتال میں داخل ہونے اور زخمی ہو جانے پر 25,000روپے کی انشورنس حاصل کر سکیں۔ اگر حادثے کے نتیجے میں موت واقع ہو جاتی ہے یا کسٹمر کو مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو ایسی صورت میں اس کا قریبی رشتہ دار لائف انشورنس کے 400,000روپے وصول کرنے کا اہل ہو گا۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کے چیئر مین شعیب جاوید حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ '’  یہ واقعی پاکستان میں ڈیجیٹل اور تحفظ کی پہلی اختراع ہے، جو کام کرنے والے پاکستانیوں کو معمولی قیمت پر تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...