کراچی (نیوزرپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سلور اوور ریٹ کی وجہ سے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعے کے روز واضح کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلش ٹیم پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور 5 اوورز کی تاخیر پرہر اوور کے بدلے انگلش ٹیم کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک پوائنٹ بھی کم کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں ہر اوور نہ کرنے پر ان کی میچ فیس کا کم از کم 20 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 16.1.2 کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور تاخیر سیکرنے پر اوورز کی تعداد کے مطابق ٹیم کے ایک پوائنٹ میں کٹوتی کردی جاتی ہے۔ اب واضح ہوگیا ہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت میں 5 نہیں8 اوورز کم کرائے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ انگلش ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرساتویں نمبر پر موجود ہے۔
انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف سلو اوورز کرنا مہنگا پڑگیا
Dec 18, 2021