لاہور(آئی این پی) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے سال 2021میں متعدد ریکارڈ بنائے۔رواں سال قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 20فتوحات اپنے نام کیں، محمد رضوان اور بابراعظم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں لاجواب پرفارمنس دے کر اپنی برتری ثات کی، پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجموعی رنز کی تعداد 4ہزار 20رہی جس میں 347چوکے اور ریکارڈ 122چھکے لگائے گئے۔بابر اعظم ایک سو بائیس رنز کے ساتھ سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بنے، بابراعظم نے 16کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر کا اعزاز بھی پایا۔ محمد رضوان 22 کیچز کے ساتھ سال کے ٹاپ کیپر بنے، اس کے علاوہ محمد رضوان 12 نصف سنچریاں اسکور کرکے دنیا کے پہلے بیٹر رہے۔محمد رضوان ایک ہزار 326 رنز بناکر سب سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوئے، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں جنوبی افریقا کے خلاف سال دوہزار کی بہترین پارٹنرشپ 197 رنز کی قائم کی۔