کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، جہاں اس کے 2 کھلاڑی صرف 17 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 473 رنز9 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی۔ ایڈیلیڈ میں ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز 221 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو لیبوشین نے سنچری مکمل کی، وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے کپتان اسمتھ رنز بڑھاتے رہے، البتہ ٹریوس ہیڈ 18 اور کیمرون گرین 2 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اسمتھ کی شاندار اننگز 93 کے انفرادی اسکور پر جیمز اینڈرسن نے تمام کی، پھر ایلکس کیرے نے 51 ، مائیکل نیسر 35 اور مچل اسٹارک نے 39 رنز بنا کر اسکور 9 وکٹ پر 473 تک پہنچادیا۔ اس اسکور پر کپتان نے اننگز ڈیکلئیر کر دی۔ جواب میں انگلینڈ کے اوپنر رورئے برنس 4 اور حسیب حمید 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ پر 17 رنز تھا، ملان ایک اور جوروٹ 5 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ : انگلینڈ مشکل میں،17پر 2کھلاڑی آؤٹ
Dec 18, 2021