افغانستان  کی معزول حکومت کے تعینات  کردہ افغان سفیر نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا


اقوام متحدہ (اے پی پی)افغانستان  کی معزول حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے افغان سفیر نے اقوام متحدہ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ۔ فرانسیسی  خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے معاون ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ جمعرات کو موصول ہونے والے ایک خط کے مطابق، غلام اسحاق زئی نے 15 دسمبر تک اپنے عہدے پر رہنے کے بعد  استعفی دے دیا۔                   سفارت کاروں نے کہا کہ اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان معاشی بحران کا شکار ہے، اقوام متحدہ میں اس ملک کے مشن کو کام جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں افغان مشن سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔                  

ای پیپر دی نیشن