اافغان فٹسال ٹیم کے کھلاڑی کی ایران میں موت

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) افغان فٹسال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کرگئے جبکہ موت کی وجہ سامنے نہیںآئی۔ افغان فٹسال کمیٹی عہدیداروں نے عرب زادہ کی موت کی تصدیق کی کردی تاہم  ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔افغانستان کی فٹ بال فیڈریشن بالخصوص فٹسال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عرب زادہ قومی فٹسال ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔اس ٹاپ کھلاڑی کی موت سے قومی ٹیم کے دیگر ارکان پر بہت برا اثر پڑیگا۔عرب زادہ نے ایران میں ہونے والی 2019 کی ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...