سعودی خواتین  پہلی بار  ڈاکار ریلی میں شرکت کریں گی 

Dec 18, 2021

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی 2 خواتین دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان ڈاکار ریلی میں شرکت کریں گی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سعودی آرگنائزیشن نے دونوں کو شرکت کیلئے درکار ضروری اجازت نامے جاری کر دیئے ہیں۔دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان نے سعودی عرب سے پہلی بار ڈاکار ریلی میں شریک ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو یکم جنوری 2022ٹی تھری ڈکار ریلی میں شرکت کریں گی یہ خواتین 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ہلکی گاڑیوں کے مقابلے میں حصہ لیں گی جس کے ذریعے یومیہ 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہو گا، مقابلہ 12 روز تک جاری رہے گا۔ مشاعل العبیدان کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشن کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے ریلی میں شرکت کی منظوری کی اطلاع دی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ دانیا عقیل کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشن نے بھرپور تعاون کیا جس پر میں بے حد خوش ہوں، شرکت کیلئے درکار اجازت ناموں کی شرائط پوری کرچکی ہوں۔ مجھے علم ہے کہ مقابلہ سخت ہے تاہم جسمانی اور ذہنی طور پر مقابلے میں حصہ لینے کیلئے تیار ہوں۔

مزیدخبریں