لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق کیس میں سٹیٹ بنک کو ملک بھر میں مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی، حکم دیا کہ مشاورتی اجلاس میں تمام فریقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،مشاورتی اجلاس میں تمام قانونی پہلووں کاجائزہ لیا جائے اور سب کی رائے لی جائے، نہیں کہا جاسکتا اسے ریگو لیٹ کرنے کی ضرورت ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ملکی ادارے بچانے ہیں ‘اگرآج کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیدیاگیا اور کل کو عوام سے ہاتھ ہوگیا تو کسے پکڑیں گے،عوام سے دھوکہ ہونے پر سٹیٹ بینک کے دروازے اور شیشے ٹوٹیں گے،نجی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولیٹ نہ کرنے کا نقصان سامنے ہے،عوامی ڈیپازٹس وصول کرنے والوں پر نظر رکھنے کا میکنزم ضروری ہے۔
کرپٹو کرنسی کو قانونی قراردینے پر عوام سے ہاتھ ہوگیا تو کسے پکڑیں گے : ہائیکورٹ
Dec 18, 2021