لا کیمسٹری کے نئے رجحانات پر اُنیسویں بین الاقوامی اور اکتیسو یں قومی کانفر س 

Dec 18, 2021

ہور( سٹاف رپورٹر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں سکول آف سا ئنس کے شعبہ کیمسٹری کے تحت کیمسٹری کے بدلتے ہوئے نئے رجحانات پر دو روزہ انیسویں بین الاقوامی اور اکتسویں قومی کانفر س کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈایئریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروا ی، چیئر مین کا فر س ڈاکٹر سمعیہ شاہد، ڈین سکول آف سائنس ڈاکٹر ارشد ماجد، ڈاکٹر شاہد محمود چیئر مین پاکستا ن سائنس فائونڈیش ، ڈاکٹر عطا الرحمن چیئر مین وزیر اعظم ٹاسک فورس فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مختلف ممالک سے ریسرچرز، یو نیورسٹیز کے وائس چانسلرز، سول سوسائیٹی کے لوگوں سمیت سکالرز، ریسرچرز اور طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں چیئر مین کانفرنس ڈاکٹر سمعیہ شاہدنے کہا کہ کا فر س سے ہمارے نوجوان ریسرچرز کو سینئر ریسرچرز و سکالرز کے ساتھ بات چیت کر کے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ کیمسٹری کے شعبہ میں جدید رجحا نات پیدا ہو چکے ہیں لہٰذا ہمیں ا ن رجحانات کے مطابق اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو اپڈیٹ کر ناہوگا تاکہ درپیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارے مسلمان کیمیا دانوں نے اپنی تحقیق سے اپنی کامیابی کا لوہا منوایا تھا اور کسی بھی ملک کی ترقی میں تحقیق بہت اہم کردار ادا کرتی ہے لہٰذا ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے کلچر کو عام کرنا ہوگا ۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی نے تمام مقرین میں سوینئرز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ 

مزیدخبریں