صومالیہ کی نیشنل آرمی کی کارروائیوں میں  الشباب کے 34  جنگجو مارے گئے

موغا دیشو(اے پی پی)صومالی نیشنل آرمی  نے جنوبی علاقے میں جاری سکیورٹی آپریشنز کے دوران الشباب کے 34  ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔مقامی میڈیا  کے مطابق  ایس این اے کمانڈرز نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جبل لینڈ، ہیر شابیلے اور جنوب مغربی ریاستوں میں الشباب کے 12 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے۔مقامی ریڈیو  کے مطابق صومالی نیشنل آرمی  نے قومی انتخابات کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور انہوں  نے  عسکریت پسند گروپ کے خلاف اس وقت تک حملے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ ان کے جنگجوں کو زیر نہیں کیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن